مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میرپور میں ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،2مریض صحتیاب ہوئے اور113افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک321784افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34580افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33803افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
جبکہ35مریض زیر علاج ہیں 742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے35مریضوں میں سے28مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں