وزیراعظم آزادکشمیر کا ریاں روڈ کی تعمیر نو میں سست روی پر سخت اظہارِ برہمی

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ریاں روڈ کی تعمیر نو میں سست روی پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چند سو میٹر روڈ کئی ماہ سے زیر تعمیر ہے، اتنے عرصے میں سینکڑوں کلومیٹر روڈ تعمیر ہو جاتی ہے لیکن یہاں سست روی کا یہ حال ہے کہ تین یا چار سو میٹر روڈ بھی کئی ماہ میں تعمیر نہ ہو سکی،

وزیراعظم نے ڈی سی کوٹلی سے روڈ کی تعمیر میں سست روی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ اگر فوری روڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل نہیں کیا جاتا تو ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے، وسائل ہونے کے باوجود کام میں سستی سمجھ سے بالاتر ہے، اب ایسا نہیں چلے گا کہ مہینوں کا کام سالوں تک لٹکا رہے، یہ ریاست اور عوام کے ساتھ ظلم ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،ریاستی میشنری تیز رفتاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرے، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری منصوبوں مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close