مظفر آباد ، کرایہ داروں کے کوائف مہیا نہ کرنے پر مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف کارروائی،15 گرفتار

مظفرآباد (پی آئی ڈی) مظفرآباد سٹی پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائی۔ کرایہ داروں کے کوائف مہیا نہ کرنے پر مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج۔ 15 افراد گرفتار۔ ایس ایچ او سٹی راشد حبیب نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ تھانہ پولیس سٹی کے محمد اقبال، محمد منیر تفتیشی آفیسران، صداقت علی، ملک امان، وقاص اعوان، محمد جاوید پر مشتمل پولیس ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سنٹر پلیٹ، بابو محلہ، گلشن کالونی، جلال آباد اور طارق آباد میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف مہیا نہ کرنے پر پانچ مالکان اور 10 کرایہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور مالک اپنا مکان، کمرہ یا بلڈنگ کرایہ پر دینے کے فوری بعد کرایہ داروں کی تھانہ میں رجسٹریشن کروائیں۔ کرایہ داروں کی تھانہ میں رجسٹریشن نہ کروانے والے مالکان اور کرایہ داروں دونوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close