چوہدری ایوب میرے سیاسی کیریئر کی بنیاد رکھنے والوں میں تھے، بیرسٹر سلطان محمود کا سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی برسی کی تقریب سے خطاب

میرپور (پی آئی ڈی ) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری محمد ایوب میرے بھائی میرے غم و خوشی کے جانثار ساتھی تھے۔ ان کی وفات کو تین سال گزر گئے ہیں مگر ان کی وفات کا غم ہمارے دلوں میں آج بھی تازہ ہے ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔چوہدری ایوب میرے سارے سیاسی سفر میں چٹان کی طرح میرے ساتھ رہے۔

مجھے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بنانے میں ان کا اہم کردار تھا۔ آج میں صدر ریاست ہوں تو اس میں بھی چوہدری ایوب کا ہی کردار ہے۔ چوہدری ایوب میرے سیاسی کیریئر کی بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور چوہدری ایوب کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا دعائیہ تقریب میں میرپور شہر کی مذہبی سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چوہدری ایوب کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کے عوامی خدمت کے مشن کو ہم آگے لے کر چلیں گے۔

ان کے پسران اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ جیسے چوہدری ایوب میرے ساتھی تھے ویسے ہی اب چوہدری طاہر ایوب اور ان کے دیگر برادران بھی میرے ساتھی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close