مظفرآباد (پی آی ڈی) ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے فاطمہ جناح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں فن فیئرکا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نےطالبات کی جانب سے لگاے گے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور کالج انتظامیہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سٹالز میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سٹالز پر جا کر طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کا شمار مظفرآباد شہر کے بڑے اداروں میں ہوتا ہے جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والی خواتین آج مختلف شعبہ زندگی میں اپنے فرایض سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آیند ہے اس سے طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی تعلیم اور ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی شمولیت کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر بھی سیکھیں ہماری طالبات اس قوم کا مستقبل ہے۔ پڑھی لکھی عورت ایک پورے خاندان کی بہتر تربیت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالبات اپنی ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنے خاندان، معاشرہ اور اس ریاست کی خدمت کر سکیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں