صدر آزاد کشمیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اُن کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کچھ دیر وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ رہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close