چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، دیگر ججز کا سردار ریاض خان ایڈووکیٹ کی وفات پر افسوس کا اظہار

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہرنے نکیال سے تعلق رکھنے والے سردار ریاض خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں چیف جسٹس اور ججز صاحبان نے مرحوم کی عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاہے اور مرحوم کی وفات کو ایک سانحہ قرار دیا ہے.

انھوں نے کہا ہے کہ وہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close