مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن /سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے ضلع مظفرآباد، نیلم اور راولپنڈی اسلام آبادکی ایک نشست کے انتخابات کے ممبر بورڈ آف گورنرز کے لیے کسی بھی امیدوار کے مطلوبہ 51فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے انتخابات کو ری شیڈول کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع میں 6دسمبر دن 2بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔ 7دسمبر دن 2بجے تک کاغذات پر اعتراضات جمع کروائے جاسکیں گے۔
جبکہ 8دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر فیصلہ جات ہونگے۔ 9دسمبرکو امید واران کی غیر حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ 10دسمبر کو کاغذات کی واپسی کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 10دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی جائیگی۔ پولنگ 23دسمبر صبح 10بجے سے شام4بجے تک ہوگی۔ دریں اثناء ری پولنگ یکم دسمبر 2021کو ہونے والے انتخابات میں ضلع میرپور اور باغ کے کامیاب ہونے والے امید واران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلع میرپور سے خالد محمود چیف ایڈیٹر روزنامہ شاہین /واقع نگار روزنامہ آوازہ میرپور جبکہ باغ سے محمود احمد نمائندہ اوصاف /سیاست ہاڑی گہل کامیاب ہو کر ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن منتخب ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں