مظفر آباد ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر سپیکر نے ایوان میں گنتی کروائی اورپانچ منٹ تک کورم پورا ہونے کا انتظار کیا۔

کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس 20منٹ کے لیے ملتوی کیا۔ 20منٹ بعد بھی کورم پورا نہ ہوا جس پر سپیکر چوہدر ی انوار الحق نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close