وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، چیف سیکرٹری شکیل قادرخا ن، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اعجاز احمد خان، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی، ایڈووکیٹ جنرل مقبول وار ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے وزیراعظم کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے قانونی پہلوؤں ودیگر امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس حوالہ سے معاملات کو یکسو کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close