ریاست میں دودھ اور گوشت کی پیدوار پور ی کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، اسما و آبپاشی کے اجلاس سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ریاست میں دودھ اور گوشت کی پیدوار مقامی سطح پر پور ی کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ دودھ اور گوشت کی ضروریات مقامی سطح پر پوری ہوں گی تو لوگوں کی آمدن بھی بڑھے گی اور معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے ریاست کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اعداد و شمار کے بجائے عملی اقدامات پر فوکس کیا جائے۔ محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

پیدوار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ زراعت کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے، کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے۔آمدہ سیزن میں زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے لگائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، اسما و آبپاشی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسما سردار میر اکبر خان، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء عطا اللہ عطا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر زراعت، لائیو سٹاک، اسما و آبپاشی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ آزادکشمیر میں ہر ماہ تقریباً دو کروڑ کا دودھ اور 29 کروڑ کا گوشت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں سے لایا جاتا ہے، مقامی سطح پر ان ضروریات کو پورا کر کے ہم لوگوں کی آمدن بڑھانے کے ساتھ معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اپنی کارکردگی کوبہتر بنائے تاکہ آنے والے وقت میں آزادکشمیر کی ضروریات مقامی سطح پو ری ہوں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے منصوبوں میں آزادکشمیر کی پیدوار کو بڑھانے اور مقامی سطح پر لائیو سٹاک کو فرو غ دینے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک شعبے کی ترقی سے معاشی ترقی، غذائی تحفظ اور غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔لائیو سٹاک شعبے میں زرمبادلہ حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج میں بھی ان سیکٹرزکی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز رکھیں گے۔ دریں اثنا ء وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کی جانب دی گئی بریفنگ کے موقع پر کراچی کشمیر کمیونٹی سنٹر کو فعال کرنے کرنے ہدایت کی۔ اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن سیل کے تنظیمی ڈھانچے اور تنظیم نو پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close