مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے تحصیل بار ایسوسی ایشن دھیرکوٹ کے صدر راجہ افراق خان اور سیکرٹری جنرل سردار رضوان نعیم عباسی نے ملاقات کی۔ صدراور جنرل سیکرٹری دھیرکوٹ بار نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی،چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مستقلی پر مبارکباد پیش کی اور عدلیہ کے لیے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرکے اقدامات کو سراہا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور ججز صاحبان کو صدرتحصیل بارایسوسی ایشن دھیرکوٹ نے دھیرکوٹ بار کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے دھیرکوٹ بار کی جانب سے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت قبول کرنے کا عندیہ دے دیا۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں