جناح پبلک سکول کیسرکوٹ لیپہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) جناح پبلک سکول کیسرکوٹ لیپہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ تقریب کو پاک فوج کے شہداء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ تھے جب کہ تقریب کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر جناح پبلک سکول لیپہ ظہور احمد لون نے کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے”قومی ترانہ، تقاریر اور ٹیبلوز“ پیش کیے گئے۔ بریگیڈ کمانڈر لیپہ کی آمد پر بچوں کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ نے کہا کہ مجھے اس ادارے کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جو وادی لیپہ جیسے علاقے میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ادارہ کے سربراہ ظہور احمد لون مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی بہت ضروری ہے،اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اس میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، بریگیڈ کمانڈر لیپہ نے والدین کے حقوق و فرائض اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے متعلق خصوصی گفتگو کی۔ بریگیڈ کمانڈر لیپہ نے جناح پبلک سکول کیسرکوٹ لیپہ کے لیے کمپیوٹر لیب کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر جناح پبلک سکول ظہور احمد لون نے کہا کہ بریگیڈ کمانڈر لیپہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نامساعد حالات میں 10 جنوری 2021 کو اس سکول کا قیام عمل میں لایا گیااور کوشش کی کہ لوگوں کے بچوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جائے اور اس کانتیجہ آج آپ لوگوں کے سامنے ہے۔

جناح پبلک سکول کیسرکوٹ لیپہ نے پورے میرپور بورڈ میں پانچویں اور ضلع جہلم ویلی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،پورے سٹاف کی محنت کا صلہ ہے،انشاء اللہ آئندہ بھی کوشش کریں گے کہ بچوں کو تعلیم فراہم کر سکیں۔تقریب کے اختتا م پر بریگیڈ کمانڈر لیپہ نے میرپور بورڈ میں پانچویں اور ضلع جہلم ویلی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی جناح پبلک سکول کیسر کوٹ کی طالبہ امامہ عارف کے لیے پانچ ہزار اورسلامی پیش کرنے والے بچوں کے لیے 25 ہزارروپے کا اعلان کیااور دیگر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close