سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ممبر سروس ٹربیونل منظور حسین راجہ کو عہدے سے ہٹا دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ممبر سروس ٹربیونل منظور حسین راجہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ حکومت کو فوری طور پرچیئرمین اور ممبرز سروس ٹربیونل تعیناتی کے لیے تحریک کرنے کا حکم۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمہ عنوانی محکمہ مالیات بنام اشفاق احمد وغیرہ میں امروز سماعت کی اور اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

فریقین کی جانب سے محمد نوراللہ قریشی ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ساجد ملک اور راجہ محمد حنیف خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close