وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس، چھوٹی صنعتوں کے قیام و فروغ، پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی فراہمی کی تجاویز زیرغور

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں مشیر برائے صنعت و تجارت چوہدری محمد مقبول، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری انڈسٹریز سید ظہور الحسن گیلانی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بجٹ کی منظوری دی گئی اورآزادکشمیر میں چھوٹی صنعتوں کے قیام و فروغ، پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے انڈسٹریل ایریاز کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غربت میں کمی لانے اور روزگار کی فراہمی کے مواقعے پید ا کرنے کیلئے محکمہ انڈسٹریز باقاعدہ منصوبہ بندی کرے، پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کے ساتھ لیزان رکھا جائے اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کشمیری فنون کو مارکیٹ سے لنک کرے تاکہ مقامی دستکاریوں کو نفع بخش صنعت کا مقام حاصل ہو۔

یہاں کی تیار کردہ مصنوعات کو مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے وفاقی اداروں کا تعاون بھی حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ بہتر پلاننگ کی جائے اور پالیسی مرتب کر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close