راولپنڈی (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کے ممبرز بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی / اسلام آباد سے ایک نشست کے انتخاب پر ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ بدھ کے روز رابطہ دفتر محکمہ اطلاعات راولپنڈی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق نے پریزائیڈنگ آفیسر اور ناصر لطیف راجہ نے اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دئیے جبکہ خواجہ روف احمد،رضوان احمد اور کامران خواجہ نے ان کی معاونت کی۔
کل 55 میں سے 48 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،غیر حتمی / غیر سرکاری نتائج کے مطابق زاہد اکبر عباسی نے 27 جبکہ اطہر مسعود وانی نے 19 ووٹ حاصل کئے ۔دو ووٹ مسترد ہوئے ۔راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافیوں نے پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تمام امیدواروں نے پولنگ کے عمل اور انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیف الیکشن کمشنر سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ناظم اعلی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں