اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں سیاحت، انڈسٹری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت آزاد حکومت عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے جو قابلِ تعریف ہے، آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل ہے جس سے ماضی میں فائدہ نہیں اٹھایا گیا،
امیدہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دے گی جس کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاحت کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کرنے جا رہے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں