صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات۔ اس موقع پر محترمہ مشعال حسین ملک نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انتہاء پسند مودی حکومت اور قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مشعال حسین ملک سے یاسین ملک کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں بتایا کہ ہم نے یاسین ملک کی صحت اور رہائی کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھایا ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور حریت قیادت کو مشترکہ طور پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہوگا تاکہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close