سینئر آفیسرز ان دی فیلڈ،صحافیوں کے مسائل سننے کے لیے سیکرٹری اطلاعات، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کا جہلم ویلی کا دورہ

جہلم ویلی (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر کے احکامات کے مطابق چیف سیکرٹری کی نگرانی میں عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے خصوصی ہفتہ”سینئر آفیسرز ان دا فیلڈ“(Senior Officers in the Field”) کے دوران سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا جہلم ویلی کا دورہ۔ سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے ضلعی دفتر تعلقات عامہ جہلم ویلی میں صحافیوں کے مسائل سنے۔

ازاں بعد سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کا بھی دیا کیااور ہٹیاں بالا میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کیلئے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ پریس کلب آمد پر پریس کب کے عہدیداران نے محترمہ مدحت شہزاد اور راجہ اظہر اقبال کااستقبال کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کے صحافیوں سے ملاقات کی۔سابق صدر پریس کلب محمد اسلم مرزا،مبارک حسین اعوان، ارشد رشید اعوان،زاہد اعوان،امجد اعوان، عزیز کیانی ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن محمد عارف کشمیری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے حوالہ سے انہیں بریفننگ دی۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور شدہ ہیں، ہٹیاں بالا پریس کلب کی عمارت کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں سے پریس فاؤنڈیشن کے ممبر گورننگ باڈی نے پریس فاونڈیشن کے ممبران گورننگ باڈی کے اجلاس میں ضلع بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل سمیت پریس کلب کہ عمارت بارے تجاویز دے رکھی ہیں جن پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش دیگر مسائل اور ضروریات کے حوالے سے تجاویز پریس فاؤنڈیشن کے اجلاس میں پیش کریں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جس حد تک ہو سکا اقدامات اٹھائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ ریاست بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جہلم ویلی دورے کا مقصد صحافیوں کے مسائل کا جائزہ لیکر انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پریس فاؤنڈیشن صحافیوں کیلئے فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ یہاں کے صحافیوں کے جو مسائل ہیں انہیں حل کریں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں