وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کشمیر کمیونٹی سنٹر، سندھ میں میڈیکل کالجز و دیگر تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کیلئے مختص سیٹوں کے مسائل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی سنٹر کشمیر کی پہچان ہے، یہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واپس دلوایا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے کمیونٹی سنٹر کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close