آزادجموں وکشمیرپریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے ایک ممبر کے انتخاب کے لئے دوبارہ پولنگ کل یکم دسمبر کو ہو گی

راولپنڈی (پی آئی ڈی) اسلام آباد اور راولپنڈی سے آزادجموں وکشمیرپریس فاؤنڈیشن کے ممبربورڈ آف گورنر کے ایک ممبر کے انتخاب کے لئے جڑواں شہروں کے انتخاب کے سلسلے میں دوبارہ پولنگ کل یکم دسمبر 2021 بروزبدھ صبح10 بجے سے شام 4 بجے تک محکمہ اطلاعات کے آفس رابطہ دفتر راولپنڈی چاندنی چوک میں ہوگی جس کے لیے آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کی طر ف سے راولپنڈی ،اسلام آباد کیلیے 55 ممبران کی حتمی فہرست جاری شدہ ہے۔

جاری شدہ حتمی فہرست میں شامل جملہ ممبران پریس فاؤنڈیشن اپنا ایکریڈیٹیشن کارڈ 2021 دکھاکرووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔راولپنڈی / اسلام آباد سے ممبربورڈ آف گورنرکے ایک ممبر کے انتخابات کے لیے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے دو امیدواران کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ امیدواران میں ایڈیٹر ہفت روزہ کشیر اطہر مسعود وانی اور رپورٹر اے پی پی زاہد اکبر عباسی شامل ہیں ۔ زاہد اکبر عباسی نے نے 23 نومبر کو ہونے والی پولنگ میں 24 جبکہ اطہر وانی نے 20 ووٹ حاصل کئے تھے ۔دونوں امیدواران اپناے ایک ایک پولنگ ایجنٹ کا نام یکم دسمبر 2021 صبح ساڑھے نوبجے تک پولنگ/پریزائیڈنگ آفیسر خواجہ عمران الحق کے پاس جمع کروائیں گے۔

انفارمیشن آفیسر سدھنوتی ناصر لطیف راجہ کو اسسٹنٹ پرئیذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار،پولنگ ایجنٹس یاممبرپریس فاؤنڈیشن کوووٹ کاسٹ کرتے وقت موبائل فون یاکیمرہ پولنگ بوتھ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اصل ایکریڈیٹیشن کارڈ2021 کے علاوہ کوئی اور ثبوت قابل قبول نہیں ہوگا۔ ممبران /ووٹرز حضرات کوبیلٹ پیپرکی کاؤنٹرفائل پراپنے دستخط کرنے ہوگاتب ووٹرکوبیلٹ پیپرجاری کیاجائے گا۔ ووٹرحضرات بیلٹ پیپرحاصل کرنے کے بعد اپنے پسند کے امیدوارکے نام کے نیچے بنے خانے میں) X)کانشان لگائیں گے اور بیلٹ پیپرفولڈ کرکے بیلٹ باکس میں ڈالیں گے۔

کسی بھی ووٹرکوبیلٹ پیپرباہرلے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگرکوئی ووٹربیلٹ پیپرباہرلے جاتے ہوئے پایاگیاتواس کاووٹ منسوخ کردیاجائے گااور ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایسے ووٹرکاایکریڈیٹیشن کارڈ بھی منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close