آزاد کشمیر، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے،ایک کا تعلق میرپور اورایک کا کوٹلی سے ہے،3مریض صحتیاب ہوئے اور87افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں اب تک320328افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34556افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33780افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،

جبکہ34مریض زیر علاج ہیں 742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے34مریضوں میں سے31 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ3مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close