پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین نے 54ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شاہین کوثر ڈار کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری یاسین کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہین کوثر ڈار چیئر پرسن جبکہ سردار ضیاء القمر، صاحبزادہ ذوالفقار علی، عامر ذیشان جرال، اختیاراللہ بٹ اور عمران کریم کوممبران مقررکیاگیاہے۔یہ کمیٹی یوم تاسیس کے سلسلہ میں پشاورمیں منعقدہ جلسہ عام کے سلسلہ میں کوآرڈی نیشن کرے گی اور آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز اور مہاجرین کے حلقوں سے آنے والی ریلیوں کو شیڈول کے مطابق جلسہ گاہ میں پہنچائے گی اور جلسہ گاہ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کا استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گی، کوآرڈی نیشن کمیٹی سوشل میڈیا پر پارٹی کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close