تازہ ترین

محتسب آزاد کشمیر نے موقع پر احکامات جاری کر کےشہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محتسب آزاد جموں وکشمیر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے شکایت گزار محمد سعید خان ولد محمد کبیر خان سکنہ غازی آباد ضلع باغ کو مبلغ 70,000/-روپے کی ادائیگی کر دی۔ تفصیلات کے شکایت گزار نے ادارہ محتسب میں شکایت دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا مسمی محمد عادل بحیثیت ورکچارج چوکیدار محکمہ لوکل گورنمنٹ میں سال2009ء سے غازی آباد ریسٹ ہاؤس میں تعینات ہے۔

عرصہ 4سال تک ماہوار تنخواہ مبلغ 4,830/-روپے باقاعدہ ملتی رہی لیکن 2013ء سے اب تک تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی جبکہ اس کا بیٹا ڈیوٹی پر حاضر ہے۔ دوران تحقیقات شکایت گزار کا مؤقف درست ثابت ہونے کی بناء پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ شاکی کے بیٹے کو مبلغ1,66,910/-روپے کے علاوہ فراغت کی تاریخ سے قبل کے عرصہ کی تنخواہ کی ادائیگی کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ اندر چار ماہ ادارہ محتسب کو ارسال کی جائے۔ موجودہ مرحلہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ مقدمات نظامت اعلی لوکل گورنمنٹ نے بذریعہ مکتوب رپورٹ فراہم کی ہے کہ ”ماحصل تحقیقات“ کی تعمیل میں شاکی کو مبلغ 70,000/-روپے قسط اول ادا کر دی گئی ہے

جس کی تصدیق شاکی نے بھی اپنی درخواست مورخہ 09-11-2021میں کر دی ہے۔ اس طرح ادارہ محتسب کی مداخلت سے شاکی کو مطلوبہ داد رسی مل چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں