آزاد کشمیر، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے ایک کا تعلق سدھنوتی اورایک کا کوٹلی سے ہے،3مریض صحتیاب ہوئے اور116افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں اب تک319948افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34542

افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33768افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ32مریض زیر علاج ہیں 742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے32مریضوں میں سے29 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ3مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close