وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر کی ملاقات

اسلام آباد/جموں وکشمیر ہاؤس (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی و چیف ویب پاکستان تحریک انصاف عامر ڈوگر کی ملاقات۔ ملاقات میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مشکل ترین حالات میں اپنی بہترین حکمت عملی کیساتھ نہ صرف کورونا وبا پر قابو پایا بلکہ غریبوں کی احساس پروگرام کے ذریعے اربوں روپے کی مدد کی، آج دنیا وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور حکمت عملی کی تعریف کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے ، میگا ترقیاتی پیکیج سے خطے میں خوشحالی آئے گی، سیاحت، صحت، تعلیم، ہائیڈل و دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں۔ عامر ڈوگر نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے عوامی انداز حکمرانی کو سراہا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے،

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آپ کو وزیراعظم بنا کر پاکستان بھر کے سیاسی کارکنوں کو یہ میسج دیا کہ سیاسی جد وجہد ہی کامیابی کا ذریعہ ہے، وزیراعظم پاکستان نے نئی روایات کو جنم دیا اور اسٹیٹس کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے ہائی کورٹ بار آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی اور وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، وکلاء کے وفد نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے وکلاء کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close