چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا عبداللہ شاہ مسعودی ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر ایڈھاک نے عبداللہ شاہ مسعودی ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی بطور وکیل عدالتی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی نفیس شریف النفس اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔دکھ اور رنج کی گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی سے دعاہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close