پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے نواحی گاؤں نوکوٹ میں فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد

وادی لیپہ(پی آئی ڈی) پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے نواحی گاؤں نوکوٹ میں فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد۔ویٹرنری کیمپ میں جانورں کا فری علاج معالجہ اور 900 کے قریب جانوروں کو کیڑے مار ادویات پلائی گئیں اور فری میڈیسن تقسیم کی گئی۔ کیمپ میں کسانوں کو جانوروں کی صحت کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیے گئے۔

جانوروں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں مثلاً منہ کھر، گل گھوٹو، رت موترا وغیرہ کا بھی علاج کیا گیا۔ فری ویٹرنری کیمپ میں محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں نے بھی معاونت کی۔ مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے جانوروں کے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

آج پاک فوج نے گھر کی دہلیز پر ہماری مالی حالت کے پیش نظر جانوروں کا فری ویٹرنری کیمپ لگایا اور جانوروں کا مفت علاج معالجہ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close