پاک فوج، محکمہ زراعت کے اشتراک سے وادی لیپہ کے دیہات میں اخروٹ کے درختوں پر کیڑوں کیلئےاسپرے

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) پاک فوج اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے وادی لیپہ کے مختلف دیہاتوں بشمول نوکوٹ، چینیاں اور چمولہ میں اخروٹ کے درختوں کو کیڑوں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سپرے کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو اس حوالے سے خصوصی لیکچرز بھی دیئے۔

اس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس حوالے سے خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا اور ساتھ میں اخروٹ کے درختوں کو کیڑوں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سپرے کیا کیونکہ ہماری آمدنی کا زیادہ ذریعہ یہ آخروٹ ہی ہیں یہ ہماری آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ریسرچ آفیسر عمران مغل و دیگر اہلکاران بھی اس مہم میں شریک تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close