آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی آئی ایس ایف کے وفدسے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے وفد کی ملاقات۔مرکزی کنوینر آئی ایس ایف پاکستان چوہدری ارسلان حفیظ نے وفد کی قیادت کی۔وفد میں مختلف صوبائی و ٹیریٹریز کے کنوینرز و دیگر عہدیداران شامل تھے۔۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے نوجوانان وجاہت الیاس بھی موجود تھے۔

وفد نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حقیقی تبدیلی یہی ہے کہ گراس روٹ کا سیاسی کارکن و رہنما بڑے منصب تک پہنچ سکتا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی اتنا جرات مندانہ فیصلہ کر سکتے تھے اور انہوں نے کر کے دکھایا۔۔ آپ کا عوامی انداز حکمرانی لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دورے حکومت میں نہ صرف ترقی کی منازل طے ہوں گی بلکہ نوجوانوں کو بھی اقتدار میں بھرپور نمائندگی ملے گی۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے آئی ایس ایف وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے نمایاں کام کیا، آئی ایس ایف و دیگر تنظیمیں وزیراعظم پاکستان اور ہمارے کپتان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے ہر اول دستہ رہی۔

تحریک انصاف کو اپنی یوتھ پر فخر ہے، یوتھ ہمارے نظام کا حصہ ہے، آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے اور ان میں نوجوانوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ 2023 کے الیکشن میں ایک بار پھر خان کی جیت ہو گی اور پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو گا۔۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں پڑھا لکھا نوجوان تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، برہان وانی کی شہادت نے نوجوانوں کو ایک نیا ولولہ دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا بھر میں جا رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے مودی کو تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کیا، اب دنیا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close