حکومت آزاد کشمیر: الیکٹریکل انجینئرز اور 3 سالہ الیکٹریکل ڈپلومہ کے حامل افراد کے لیے روز گار کا بہترین اور نادر موقع

الیکٹریکل انجینئرز اور 3 سالہ الیکٹریکل ڈپلومہ کے حامل افراد کے لیے روز گار کا بہترین اور نادر موقع
TEVTA سے ایک سالہ کورس ( الیکٹریکل ) اوردیگر ٹیکنیکل افراد بھی متوجہ ہوں
(درخواستیں مطلوب ہیں)
اطلاع برائے الیکٹریکل سپروائزر امتحان2022 ء

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں نافذ العمل الیکٹریسٹی ایکٹ1910 ء و الیکٹریسٹی رولز1937 ء کے قاعدہ “48” کے تحت آزاد کشمیر میں کوئی شخص/ ادارہ/ کمپنی یا فرم بغیر الیکٹریکل کنٹریکٹر لائسنس برقی تنصیبات کا کام نہیں کر سکتی اور یہ عمل قابل گرفت ہے ۔نیز آئیندہ جملہ فرم ہا و افرادسرکاری اور پرائیویٹ املاک میں برقی تنصیبات کا کام نہیں کر سکیں گے جب تک کہ وہ باقاعدہ الیکٹریکل کنٹریکٹر لائسنس/ الیکٹریکل سپر وائزر سرٹیفکیٹ حاصل نہ کر لیں۔یہ لائسنس دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں آزاد جموں و کشمیر لائسنسنگ بورڈ سے حاصل کر سکتی ہیں۔اس لائسنس کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کا خود الیکٹریکل سپر وائزر ہونا یا پھر کسی الیکٹریکل سپروائزر کا ا پنے ساتھ ملازم رکھنا کڑی شرط ہے۔الیکٹریکل سپروائزر سرٹیفکیٹ ادارہ ہذا امتحان لے کر جاری کرتا ہے جس کے لیے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرز امتحان سے مستثنیٰ ہیں نیز ٹیوٹا(TEVTA) یا کسی بھی دیگر مستند ٹیکنیکل بورڈ کی طرف سے 3 سالہ الیکٹریکل ڈپلومہ کے حامل افراد(جو الیکٹریکل ٹریڈمیں ایک سال کا تجربہ رکھتے ہوں) بھی امتحان سے مستثنیٰ ہیں۔ یہ حضرات درخواست دے کر الیکٹریکل سپروائزر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں مکمل معلومات انسپکٹریٹ آف الیکٹریسٹی مظفرآباد سے بذیل پتہ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

دیگر حضرات ( جوبرقی تنصیبات سے متعلق کام تو جانتے ہوں لیکن کسی مستند ادارہ سے باقاعدہ تربیت یافتہ نہ ہوں) اور پہلے سے عارضی رجسٹرڈ الیکٹریکل کنٹریکٹرحضرات کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ ادارہ ہذا الیکٹریکل سپروائزر کا امتحان منعقد کروارہا ہے جس کے لیے آزاد علاقہ کے سکونتی اور مہاجرین جموں و کشمیر جو درج ذیل اہلیت کے حامل ہوں درخواست دینے کے اہل ہیں۔ بہتر سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے امتحان میں دلچسپی رکھنے والے افراد مقررہ درخواست فارم دفتر ہذا کے بذیل پتہ سے حاصل کر سکتے ہیں:۔

اہلیت کی شرائط:۔
(1 امیدوار کسی مستند بورڈسے میٹرک پاس ہونا چاہئے اور امیدوار کے پاس کسی بھی دیگر صوبہ کے لائسنسنگ بورڈ کے رجسٹرڈ الیکٹریکل کنٹریکٹر ،مستند فرم یا کمپنی( جو بجلی سے متعلق بزنس کر رہی ہو)سے ایک سال کا الیکٹریکل ٹریڈ میں تجربہ ہوناضروری ہے۔
(2 امیدوار کی عمر کم از کم 21سال ہونی چاہئے اور درخواست فارم کے ساتھ مصدقہ نقل شنا ختی کارڈ شامل کرنا ضروری ہے۔
(3 کسی مستندڈاکٹر سے حاصل کردہ طبّی معائینہ کا سرٹیفیکیٹ درخواست فارم کے ہمراہ فراہم کرنا ضروری ہے۔
(4 درخواست فارم دستی یا رجسٹرڈپوسٹ کے ذریعے انسپکٹریٹ ہذا میں مقررہ تاریخ تک وصول کی جائے گی۔
(5 پاسپورٹ سائزکی ایک فوٹو فارم پر چسپاںکی جائے جب کہ تین (3)عدد پاسپورٹ سائز فوٹو تصدیق شدہ درخواست فارم کے ہمراہ جمع کر وانا ہوں گے۔
(6 درخواستیں مقررہ فارم پر مکمل کوائف کے ساتھ پُر کر کے ،ضروری دستاویزات کی مصدقہ نقول منسلک کرنے اور امتحانی فیس مبلغ500/- روپے جمع کروانے کے بعد مورخہ07-01-2022 تک انسپکٹریٹ آف الیکٹریسٹی کے بذیل پتہ پر جمع کروا ئی جا سکتی ہیں۔
(7 امتحانی فیس بذریعہ بنک ڈرافٹ /پے آرڈر بحق الیکٹرک انسپکٹر ، آزاد جموں و کشمیر کے اکائونٹ نمبر 2200018394نیشنل بنک آف پاکستان مین برانچ مظفرآباد ادا کی جائے گی جو ناقابل واپسی ہوگی۔
(8 اصل بنک ڈرافٹ /پے آرڈر درخواست کے ہمراہ انسپکٹریٹ ہذا میں جمع کروانا لازمی ہو گا۔
(9 رول نمبر سلپ اور رزلٹ کے لئے 2عددرجسٹری سائز خاکی لفافہ جات جن پر مکمل پتہ درج ہو نے کے ساتھ ڈاک ٹکٹ مالیتی رجسٹری بھی چسپاں ہوں درخواست فارم کے ہمراہ بذیل پتہ پر جمع کروانے ہوں گے۔
(10 مقررہ تاریخ کے بعد مورخہ18-01-2022 تک مبلغ 100/-روپے لیٹ فیس کے ساتھ درخواست فارم بذیل پتہ پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
(11 ہر لحاظ سے مکمل درخواست اندر معیاد موصول ہونا ضروری ہے۔ تاخیر کی صورت میں لیٹ فیس کے ساتھ مقررہ تاریخ تک درخواست وصول کی جائے گی ۔ آخری تاریخ کے بعد موصولہ یانا مکمل درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔
(12 آزاد کشمیر بھر میںپہلے سے رجسٹرڈعارضی الیکٹریکل کنٹریکٹر حضرات کو ایک اور موقع دیتے ہوئے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ حضرات بھی امتحان کے لیے لازماً اپنی درخواست پیش کرنے کے پابند ہوں گے ۔ امتحان/ ٹیسٹ انٹرویو پاس نہ کرنے اور جملہ طریقہ کار و شرائط پر پورا نہ اترنے کی صورت میںان کے حق میں نئے الیکٹریکل سپروائزر سرٹیفکیٹ (Certificate of Competency) جاری نہیں کیے جائیں گے اور بعد ازاں ایسی کوئی ٹیسٹ رپورٹ جو کوالیفائیڈ الیکٹریکل سپروائزر/ الیکٹریکل کنٹریکٹر لائسنس ہولڈرکی باقاعدہ دستخط شدہ نہ ہوصارفین بجلی کے حق میں جاری نہیں کی جائیں گی۔
(13 مکمل درخواست درج ذیل پتہ پر ارسال کی جائے:۔

’’ گورنمنٹ الیکٹرک انسپکٹر (سیکرٹری لائسنسنگ بورڈ) انسپکٹریٹ آف الیکٹریسٹی،
بلاکE- ، ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس، مظفرآباد آزاد کشمیر‘‘

گورنمنٹ الیکٹرک انسپکٹر
(سیکرٹری لائسنسنگ بورڈ)
فون نمبر05822-920071

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں