چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت

بنڈالہ سماہنی (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ممتاز سماجی شخصیت راجہ منیر اللہ کی صاحبزادی، شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی ہمشیرہ و ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی بھانجی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ بنڈالہ سماہنی جا کر فاتحہ خوانی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔

انہوں نے اس موقع پرمرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close