صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود آج وادی نیلم کا دورہ کریں گے، جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز 2 پر بریفنگ دی جائے گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 22 نومبرکو 2 روزہ دورے پر وادی نیلم پہنچیں گے۔ پروگرام کے مطابق وہ اٹھمقام پہنچیں گے جہاں ان کےشاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وادی نیلم کا دورہ کر رہے ہیں۔

صدر ریاست اٹھمقام پہنچنےپر پارٹی کارکنان سے دن12 بجے خطاب بھی کریں گے۔ مختلف محکمہ جات محکمانہ کاکردگی کے حوالے سے صدر ریاست کو بریفنگ دیں گے۔ جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز 2 کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی یہ پراجیکٹ سست روی کا شکار رہا ہے جس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے ۔ جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز 2 پر 2016 میں کام شروع کیا گیا تھا یہ پراجیکٹ 48میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ جاگراں فیز 1 صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جب وہ وزیراعظم تھے اس کا افتتاح کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں