آزاد کشمیر ، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے ایک کا تعلق مظفرآباد،1کا پونچھ اور2کا میرپورسے ہے، 2913افراد کوکورونا ویکسین لگائی گئی ہے، 2مریض صحتیاب ہوئے اور104افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک کورونا ویکسین کی2684362پہلی اوردوسری ڈوزلگائی جا چکی ہیں،319332افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34536افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے

33754افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ41مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے41مریضوں میں سے35مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ6مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close