برنالہ (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈھاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر،چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے گزشتہ روز برنالہ میں تحصیل بار کی دعوت پر سول جج کی عدالت کا دورہ کیا۔
انھوں نے بار کے اراکین سے ملاقات کی اور مسائل معلوم کیے۔تحصیل بار کے صدر نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان،سپریم کورٹ کے جسٹس صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں