وادی لیپہ، متاثرین ایل او سی، شہداء کے ورثاء اور مستحق افراد میں پاک فوج کی طرف سے گفٹ اور امدادی سامان کی تقسیم

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) متاثرین ایل او سی وادی لیپہ میں پاک فوج کی جانب سے شہداء کے خاندانوں اور غریب و نادار لوگوں میں گفٹ پیکس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے نواحی گاؤں نوکوٹ کے بوائز ہائی سکول میں متاثرین ایل او سی، شہداء کے ورثاء اور مستحق افراد میں پاک فوج کی طرف سے گفٹ اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس میں متاثرین ایل او سی اور شہداء کے ورثا شریک تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ تھے اس کے علاوہ مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفسیر اور پاک فوج کے دیگر افسران شریک ہوئے.

بریگیڈ کمانڈر لیپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور انشاء اللہ جن شہداء نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ان کی قربانی کبھی ضائع نہیں ہو گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین ایل او سی اور شہداء کے ورثا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے عزیزوں نے ملک پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اگر ملک کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم جان کا نظرانہ دینے کے لیے تیار ہیں

اور ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو ہر خوشی و غم میں ہمارے ساتھ ساتھ ہوتی ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے تقریب کے آخر میں حاضرین کے لئے پاک فوج کی جانب سے بہترین ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close