وزیر اعظم کا کھلی کچہری میں بہادر نوجوان کو نوکری دینے کا اعلان ، علماء کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے گزشتہ دنوں گڑھی دوپٹہ میں دریا میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو اپنی جان پر کھیل کر بچانے والے نوجوان سید نعمان سرور نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کے دوران ملاقات کی جس پر وزیراعظم نے نوجوان کو داد دی اور اسکو نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

کھلی کچہری میں وزیراعظم سے علماء کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی جانب سے ریاست بھر میں 496 قاری حضرات کی مستقلی کے حوالے اقدام اٹھانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیااور وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close