صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ون آن ون تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے حق خودارادیت کے لئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی جائے گی۔

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کواپنے حالیہ دورہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close