وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

اسلام آباد ( پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی، گوڈ گورننس او رپارٹی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں ایک مثالی حکومت قائم کریں گے جو کہ عوام کے مسائل حل کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close