سٹی پولیس اسٹیشن نےپراسرار انداز میںقتل ہونے والی شاہدہ کےکیس کی تفصیل جاری کر دی، تفتیش شروع، بچے نانا کے حوالے کر دیئے گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹی پولیس سٹیشن مظفرآبادکے مطابق گزشتہ روز سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں قتل ہونے والی مقتولہ شاہدہ کے چاروں بچوں کو نانا کے حوالے کرتے ہوئے قاتل شوہر سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ملزم ظفر جاوید ولد منظور احمد ڈار کی شادی دس سال قبل مقتولہ شاہدہ دختر محمد حنیف ڈار سے ہوئی تھی ملزم ریزرو پولیس کا ڈرائیور کانسٹیبل ہے اور ان دنوں نیلم میں تعینات تھا

5 ماہ سے نیلم میں ہی اسکے بیوی و بچے اس کے ہمراہ تھے جنھیں پرسوں ملزم مظفرآباد لایا بچوں کو پرنس ہوٹل کے کمرہ نمبر 18 میں بند کرکے بیوی کو مدینہ مارکیٹ شاپنگ کے بہانے ساتھ لے آیا قریشی محلہ کی گلی میں پہنچ کر اسے سنسان پا کر مقتولہ بیوی کے سر میں 4 گولیاں ماردیں اور چند گولیاں گلی کے فرش میں بھی لگیں پولیس موقع پر پہنچی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا آلہ قتل بھی برآمد ہوا، ملزم کی نشاندہی پر اسکے چار بچوں 9 سالہ کومل، 6 سالہ حسیب،4 سالہ صہیب اور اڑھائی ماہ کی فاطمہ کو ہوٹل کے کمرے سے بازیاب کروایا کیونکہ ہوٹل میں بچوں کی جان کو خطرہ تھا

اسی وجہ سے انکو ایڈیشنل ایس ایچ اوکے کمرہ سٹی پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا بچوں کے جذبات کی وجہ سے انکا خاص خیال رکھا گیا۔ پریس ریلیز میں مزید بتا یا گیا کہ مقتولہ کا ایک بچہ ماں کے دودھ سے محروم ہوچکا ہے پولیس نے فیڈر اور مناسب دودھ کا بندوبست کیا باقی بچوں کے لیے کھانے، چپس،جوسز کا اہتمام کیا گیا اور انہیں لاک اپ میں بالکل نہیں رکھا گیا اس حوالے سے سوشل میڈیا پرمختلف خبریں گردش کر رہی ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بچوں کو فوری منگل کے روز ہی نانا کے حوالے کردیا تھا قاتل سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے امید ہے کہ تفتیش کے ذریعے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close