آزادکشمیر میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ آزادکشمیر میں گڈگورننس قائم کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔تحریک انصاف کو عوام نے جو امیدیں رکھ کر ووٹ دیے ان پر پورا اتریں گے۔

آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈل سمیت دیگر شعبوں میں بہترین پوٹینشل موجو د ہے جس کو بروئے کار لا کر ریاستی آمدن بھی بڑھائیں گے اور لوگوں کو روزگار بھی دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نے گزشتہ عام انتخابات میں جس طرح عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے نظریے پر اعتماد کااظہار کیا ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیرو ترقی ہمارا مشن ہے جس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ آزادکشمیر تحریک انصاف کے دور میں مثالی خطہ بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ سیاحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے یہ شعبہ ریاست کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کو صحت تعلیم اور دیگر بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انشاء اللہ پانچ سالوں میں آزادکشمیر میں تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close