آزاد کشمیر، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران میرپور میں 2شہریوں میں کورونا کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران میرپور میں 2شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 3مریض صحتیاب ہوئے اور123افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک 318446افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34514افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33730افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،

جبکہ43مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور، 56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے43مریضوں میں سے37مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ6مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close