آزادکشمیر ،ضلع مظفرآباد میں 12 روزہ انسداد خسرہ روبیلا مہم کا آغاز، تمام مکاتب فکر مہم کی میابی کے لیے محکمہ صحت کا ساتھ دیں، تقدیس گیلانی

مظفرآباد (پی آی ڈی) آزادکشمیر کےضلع مظفرآباد میں بھی 12 روزہ انسداد خسرہ روبیلا مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا افتتاح گزشتہ روز ممبر قانون ساز اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام یہ مہم 15تا27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام عملی اقدامات مکمل کر لیے گے ہیں۔

افتتاحی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ یہ مہم ایک قومی کاذ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محکمہ صحت عامہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ باشعور ہیں اور یہاں اس طرح کی مہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج آزادکشمیر پولیو فری سٹیٹ بن چکا ہے جبکہ کورونا وبا پر قابو پانے میں بھی ہم کامیابی کے قریب ہیں جس پر میں محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ساتھ انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو بھی مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت کہ شعبہ کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

آیندہ کچھ عرصہ میں آپ کو صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری نظر آے گی۔انہوں نے اس موقع پروالدین، اساتذہ،وکلاء، ملازمین سمیت تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی کہ وہ 15 تا 27 نومبر کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے آنے والی ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔ اس موقع پر مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآبادڈاکٹر سعید اعوان نے بتایا کہ اس 12 روزہ خسرہ روبیلا مہم کے دوران 2735586 بچوں کو خسرہ روبیلا ویکسین کے انجیکشن لگائے جائیں گے۔

جس کے لئے 303 آؤٹ ریچ ٹیمیں مامور کی گئی ہیں جو صبح 8بجے سے شام 4 بجے تک ضلع ہذا کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات، ہیلتھ ہاؤسز، شہر کے اہم مقامات اور ہر گاؤں کی سطح پر کیمپ لگا کر 09 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائیں گی۔ اس کے علاوہ 63 فکسڈ سائنس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں بچوں کو خسرہ ربیلا ویکسین کے علاؤہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کی نگرانی کے لیے 67 فرسٹ لیول سپروائزر، 30 یوسی ایم اوز اور 23 سیکنڈ لیول سپروائزرز مقرر کیے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ان سے روازانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے۔ اس مہم کی نگرانی کیلئے تحصیل کی سطح پر 02 جبکہ ضلعی سطح پر 06 ضلعی آفیسران بھی مانیٹرنگ کرینگے۔

تقریب میں ڈبلیو ایچ او ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر بشریٰ شمس،پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر عبدالستار خان عباسی؛پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل پروگرام آزادکشمیر ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی؛ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی اورنگزیب مغل؛ سول سوسائٹی؛میڈیا نمائندگان؛ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر فوزیہ اشرف؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبا شبیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل پروگرام شفق ندیم؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر چاندنی صمد؛ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن شیخ رفیق؛ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن صدیق مغل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں