وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پی ٹی آئی ضلع کوٹلی کے عہدیداروں کی ملاقات

کوٹلی (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے پی ٹی آئی ضلع کوٹلی کے عہدیداران نے ملاقات کی اور کوٹلی کے تمام مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کی تجاویز کو بھی سنا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیروترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

عوام چھ ماہ کے اندر آزاد کشمیر میں تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا، پارٹی کارکنان ہمارا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا کسی کارکن کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ حکومت اور تنظیم مل کر لوگوں کی خدمت کریں گے اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے لائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close