وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی سابق وزیراعظم و صدر سردار سکندر حیات مرحوم کی رہائشگاہ آمد

کوٹلی(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی سابق وزیراعظم و صدر سردار سکندر حیات مرحوم کی رہائشگاہ آمد۔ سردار سکندر حیات مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سردار سکندر حیات کی تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سردار سکندر حیات ریاست کا بہت قیمتی سرمایہ تھے، انہوں نے بطور وزیراعظم اور صدر ریاست کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، سردار سکندر حیات مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر حکومت ظفر اقبال ملک، سابق وزیر حکومت سردار محمد نعیم خان، سردار فاروق سکندر، سابق مشیر حکومت عبد المنان گوہر و سیاسی کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سابق سینئر وزیر حکومت ملک محمد نواز کی گھر پہنچے اور ملک نواز کی عیادت کی، وزیراعظم نے ملک نواز کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close