مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میںایک کا تعلق میرپوراور ایک کابھمبرسے ہے، 3مریض صحتیاب ہوئے اور174افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں اب تک318323افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34512افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33727افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
جبکہ45مریض زیر علاج ہیں ۔ 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے44مریضوں میں سے39مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں