کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کا میڈیکل کالج اور کینسرہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) کمشنرمظفرآبادڈویژن مسعود الرحمن کامیڈیکل کالج اورکینسرہسپتال کے تعمیراتی کام کاجائزہ۔اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد عبدالقادر، اے ایس پی خرم، پرنسپل میڈیکل کالج سیدملازم بخاری،پراجیکٹ ڈائریکٹرکینسرہسپتال ڈاکٹرصہیب اور وائس پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹرسروش اقبال بھی ہمراہ تھے۔

دورہ کے موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل میڈیکل کالج اور انتظامیہ نے محنت اور جانفشانی سے میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کو تکمیل کے مراحل تک پہنچایا۔ انتظامیہ میڈیکل کالج کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کرے گی۔ پاکستان اٹامیک انرجی کمیشن نے ساڑے تین ارب کا منصوبہ منظورکرواکراہل کشمیرپر احسان کیا ہے۔ حکومت آزادکشمیر،مظفرآبادڈویژن کی انتظامیہ، محکمہ صحت اور عباس انسٹیٹیویٹ کی انتظامیہ کینسر ہسپتال کی تعمیرمیں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

کینسر ہسپتال کے متعلق فیصلہ جات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں