پاکستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے کی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پاکستان کے نمائندے برائے UNDP مسٹر نٹ اوسٹبی (Mr. Knut Ostby) نے وفد کے ہمراہ چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپرزنٹیٹو UNDP پاکستان مس ایلونا نکولیٹا (Ms. Aliona Niculita)، اسسٹنٹ ریزیڈنٹ ریپرزنٹیٹو UNDP پاکستان مس عمارہ دورانی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ UNDP کے پاکستان ریزیڈنٹ ریپرزنٹیٹو مسٹر نٹ اوسٹبی (Mr. Knut Ostby)نے چیف سیکرٹری کو آزاد کشمیر میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs)کے حوالہ سے کارکردگی کے علاوہ کونسل آف کامن انٹرسٹ(CCI) کے فیصلہ جات پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی آزادکشمیر میں دیگر بین الاقوامی ایجنسیز کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر فنڈنگ،ہیومن ڈویلپمنٹ پروگرامزاور ماہرین کے تبادلہ کے حوالہ سے سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے یواین ڈی پی کے کام کو سراہتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالہ سے کارکردگی پاکستان کے تمام صوبوں سے بہتر ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں