مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی زیر صدارت بہبود فنڈ اور گروپ انشورنس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنرل) ڈاکٹر سید آصف حسین،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ،سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی،سیکرٹری سروسز ظہیر الدین قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بہبود فنڈ اور گروپ انشورنس کی آمدن اور ہونے والے اخراجات میں توازن رکھنے کے حوالہ سے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتی احکامات کی روشنی میں حکم امتناعی والے کیسز کے حوالہ سے بھی کمیٹی تین ہفتوں کے اندر کیسزکو فوری یکسو کرنے کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آمدن کے ذرائع کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے ایسے مواقع تلاش کیے جائیں گے جہاں زیادہ آمدن ہو تاکہ دوران ملازمت وفات کی صورت میں مناسب پیکج کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں