چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس یونس طاہرسے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے منصب کا حلف لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس یونس طاہرسے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے منصب کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ،

سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا،سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کے علاوہ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر تعمیرات عامہ اظہر صادق، وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم ربانی،ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار ایڈووکیٹ، صدر سپریم کورٹ بار،صدر ہائی کورٹ بار، صدر سنٹرل بار و عہدیداران، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے بار کے موجودہ اور سابق عہدیداران،سابقہ و موجودہ اراکین بار کونسل،سینئر وکلا اور سول سوسائٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close